ارنا کے مطابق صیہونی روزنانہ یدیعوت آحارنوت نے رپورٹ دی ہے کہ سیکڑوں صیہونیوں نے تل ابیب کے جنوب میں واقع رحوفوت سیٹی میں مظاہرہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا اور جنگی قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
اسی سلسلے میں فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے بن یامن نتن یاہو کی کابینہ تحلیل کئے جانےکا مطالبہ کیا ہے۔
صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے جوان سرنگوں میں جان دے رہے ہیں، بیماری اور بھوک کا عذاب جھیل رہے ہیں حکومت کو ان کے لئے کچھ کرنا چاہئے۔
اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی قیدیوں کے لواحقین نے اپنے مظاہروں میں کہا ہے کہ نتن یاہو کی حکومت ہمارے بیٹوں کو قربان کررہی ہے، اس حکومت کو ختم ہونا چاہئے۔
صیہونی جنگی قیدیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حماس نے جولائی میں جنگی قیدیوں کے تبادلے کی موافقت کی تھی لیکن نتن یاہو نے مذاکرات کو مذاق بنالیا ہے ۔
آپ کا تبصرہ